Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

Gradient Skin

Gradient_Skin

تازہ ترین

latest

ایشیا کپ: کولمبو میں آج بارش کی اننگز ہوگی یا میچ؟ شائقین پاک بھارت میچ کے منتظر

 ایشیا کپ کے سُپر 4 مرحلے میں پاک، بھارت ٹاکرے کا نتیجہ کیا ہوگا؟ بارش کی جیت ہوگی یا پھر پاکستان یا بھارت  کی ؟فیصلہ آج ہوجائے گا۔  سری لن...


 ایشیا کپ کے سُپر 4 مرحلے میں پاک، بھارت ٹاکرے کا نتیجہ کیا ہوگا؟ بارش کی جیت ہوگی یا پھر پاکستان یا بھارت  کی ؟فیصلہ آج ہوجائے گا۔  سری لنکا کی موسمیاتی ویب سائٹ نے کولمبو میں آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کردی ہے، اتوار کو ہونے والے مقابلے کو  بھی بار بار بارش کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔  بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تھا اور معطل کر دیا گیا تھا ۔

گزشتہ روز  کولمبو میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی اوپنرز نے سنچری پارٹنر شپ بنائی تھی جس کے بعد  121 رنزپر پاکستان کو پہلی وکٹ ملی تھی، شبمن گِل58 اور بھارتی کپتان روہت شرما56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔  میچ اب آج  ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر ختم کیا گیا تھا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں